فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی انتظامیہ کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بین الاقوامی منصوبوں کو مسترد کر دیا ہے۔
دھڑوں نے ملادنوف روڈ میپ سمیت ان منصوبوں کو "سیاسی اور انسانی بلیک میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں امداد اور تعمیر نو کو مزاحمت کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کیا گیا ہے، جو بالکل ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : "امریکا یورپ سے فوجیوں کی واپسی تیز کرے گا، نیٹو اجلاس میں اہم پلان پیش ہوگا”
مزاحمتی دھڑوں نے غاصب اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ قتل، بھوک، ناکہ بندی اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کے ذریعے غزہ کو مستقل تھکاوٹ کی حالت میں رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ثالثوں اور ضمانت دینے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو سیز فائر کے تمام شروط پر فوری عمل کرنے پر مجبور کریں۔


