اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی پیس کونسل کی رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ رپورٹ میں متعدد غلط بیانیاں شامل ہیں جو قابض اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کی روزانہ کی خلاف ورزیوں سے بری الذمہ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جبری انخلا اور تباہی، انسانی بحران مزید سنگین
حازم قاسم نے واضح کیا کہ رپورٹ غاصب دشمن کی امداد پر پابندیوں اور تعمیر نو میں رکاوٹوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ تحریک نے کہا کہ وہ قومی کمیٹی کو غزہ کے امور سونپنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، مگر قابض اسرائیل اسے روک رہا ہے۔
حماس نے پیس کونسل اور نکولے ملادی نوف سے مطالبہ کیا کہ وہ جانبداری چھوڑ کر قابض دشمن کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کریں۔


