عازمین حج کو منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن آج بعد نماز مغرب شروع ہوگا

عازمین حج کو منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن شروع، حج 2026 کی تیاریاں مکمل

حج 2026 کے لیے عازمین حج کو منیٰ منتقل کرنے کا قومی آپریشن آج نماز مغرب کے بعد شروع ہوگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور کی نگرانی میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب تک 471 پروازوں سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے 4 آئرن ڈوم لانچرز کو نشانہ بنایا، بیروت میں ڈرون مار گرایا

عازمین کو جدید بسوں کے ذریعے سیٹ ٹو سیٹ منیٰ پہنچایا جائے گا اور یہ عمل 8 ذی الحجہ کو صبح 10 بجے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ دوران حج شدید گرمی کا امکان ہے اس لیے عازمین طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں۔

ہر 188 حجاج کے گروپ پر ایک نگران مقرر کیا گیا ہے اور منیٰ کے خیموں میں پاکستانی ذائقے کے مطابق تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved