ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے حتمی کامیابی کی جانب ایک بڑا قدم بڑھا چکا ہے۔
انہوں نے عوام کی تاریخی مزاحمت اور مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کی تباہی اور جھکانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ میں اہم رابطہ، ایران۔امریکا امن معاہدے کا خیرمقدم
قالیباف نے اللہ کے فضل سے ایران کی حتمی سرخروئی کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ وسطی ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے سروِ ابرکوہ کی تصویر بھی شیئر کی۔


