خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو تیل اور گیس کی برآمدات سب کے لیے ممکن رہیں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف معاہدے اور مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب شرارتوں اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے، جو خطے میں عدم استحکام کا بنیادی سبب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران: خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے جارحیت کا خاتمہ ضروری
جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی طاقت اور عزم کو درست طور پر نہیں سمجھ سکے۔ اگر جارحیت جاری رہی تو ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔


