غزہ کا محاصرہ مزید سخت، اسرائیلی رکاوٹوں میں اضافہ

غزہ میں غاصب اسرائیل کی سخت پابندیاں اور امداد کی شدید رکاوٹیں

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیل غزہ کی پٹی میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کی آمد پر مسلسل سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے اور ان کی سپلائی میں ظالمانہ کٹوتیاں کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پندرہ سے اکیس مئی 2026 تک رفح گزرگاہ سے صرف 403 مسافر سفر کر سکے، جبکہ معاہدے کے تحت 1400 کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سات مغربی ممالک کا اسرائیل سے آبادکاری کی توسیع فوری روکنے کا مطالبہ

تجارتی اور امدادی ٹرکوں کی تعداد محض 1287 رہی، جبکہ معاہدے کے مطابق 4200 ٹرکوں کا داخلہ ہونا تھا۔ اس طرح عمل درآمد کی شرح صرف 30 فیصد رہی۔

سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ یہ پابندیاں غزہ کے مظلوم عوام کا گلا گھونٹنے اور انسانی بحران کو شدید کرنے کی صیہونی سازش کا حصہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved