فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
یہ بھی پڑھیں : حمایت کا اعادہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے تناظر میں تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کی گئیں۔


