عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے دوران غاصب اسرائیل نے غزہ اور جنوبی لبنان میں شدید حملے کیے جن میں متعدد فلسطینی اور لبنانی شہید ہو گئے۔
غزہ شہر کے الرمل محلے میں اسرائیلی بمباری میں کم از کم 6 شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : "غزہ پھر لہولہان: اسرائیلی حملے میں 4 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید”
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد عودہ اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں میں 31 شہید اور 40 زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عید کے موقع پر بمباری "وحشت” اور "جنگی جرم” ہے۔


