"غزہ پھر لہولہان: اسرائیلی حملے میں 4 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید”

غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں 10 شہید، جن میں 4 بچے شامل

غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں 10 شہید ہو گئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق حملہ عمر المختار سٹریٹ پر ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کی ہزاروں خلاف ورزیاں، 910 فلسطینی شہید

اس حملے کے ساتھ بدھ کے روز غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کی۔

حماس نے اسے "فاشسٹ قبضہ فوج کا نیا جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تحریک نے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں اور معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved