"عباس عراقچی نے وزیراعظم پاکستان کا خط رہبرِ انقلاب سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نام وصول کر لیا”

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

تہران (7 جون 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی خط رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام وصول کر لیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، باہمی تعاون اور ایران-امریکہ تناؤ کے حل کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم کے حملے میں بیروت کے جنوبی مضافات میں 2 شہید، متعدد زخمی

محسن نقوی نے خط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی کے مسئلے پر دوسرے بھائی کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved