ہنٹا وائرس سے متاثرہ سیاحتی جہاز اسپین پہنچ گیا

ہنٹا وائرس سے متاثرہ سیاحتی جہاز اسپین پہنچ گیا

ہنٹا وائرس (Hantavirus) کی مہلک وبائی لہر کا شکار ایک سیاحتی بحری جہاز اسپین کے جزیرے ٹینیرائف کے ساحل پر پہنچ گیا ہے۔

جہاز پر سوار مسافروں اور عملے کو سخت طبی نگرانی میں ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کے لیے بڑے پیمانے پر انخلا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

جہاز گرانادیلا بندرگاہ کے قریبی سمندری حدود میں پہنچا جہاں ہسپانوی حکام نے وسیع طبی اور انخلا کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جہاز پر کم از کم چھ مسافروں میں ہنٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید دو مشتبہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس وبائی حملے میں اب تک تین اموات ہو چکی ہیں جن میں سے دو اموات جہاز پر ہی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کریں، ایران کی تنبیہ

جہاز پر 23 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 مسافر اور عملے کے ارکان سوار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر مسافر فی الحال علامات سے محفوظ ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت جہاز کو براہ راست بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مسافروں کو 5، 5 کے گروپس میں چھوٹی کشتیوں سے ساحل پر لایا جائے گا جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved