ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کریں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے زیر اثر نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز یا خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی اور یورپی ممالک کے اپنے مفادات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جدہ میں حج کے روحانی پہلوؤں پر مبنی فن پاروں کی نمائش
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت شروع کی تھی۔ یورپی ممالک کو تنازع میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی مداخلت سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی برادری کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے اور جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔


