پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا ہے۔
تہران: پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا۔
نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی فوج نے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی فوج سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔
امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز کے قریب نہ آنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔


