امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے امن تجویز کو ‘احمقانہ’ قرار دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ تجویز اتنی احمقانہ ہے کہ کوئی بھی اسے قبول نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت اب تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس پہلے 159 بحری جہاز تھے اب صفر ہیں سوائے چند چھوٹی کشتیوں کے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے
ایران نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور خودمختاری پر قائم ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ دباؤ ڈال کر ایران کو کمزور دکھانا چاہتا ہے لیکن ایران اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔


