ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی نافذ ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی اب بھی نافذ ہے، اگرچہ آبنائے ہرمز میں تازہ فوجی جھڑپ ہوئی ہے۔
انہوں نے ای بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ جھڑپ کو Love Tap قرار دیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تین امریکی ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے ایرانی فائر کے باوجود محفوظ رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملہ آور مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران جلد معاہدہ نہ کر لے تو امریکہ اسے زیادہ شدید اور سخت حملوں کا نشانہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : لولا کا خبردار: ایران پر جنگ ٹرمپ کے سوچ سے زیادہ نقصان پہنچائے گی
دوسری جانب ایران نے کہا کہ امریکی جہازوں نے ایرانی آئل ٹینکر اور ساحلی علاقوں پر حملے کیے تھے جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق امریکی جہازوں کو قابل ذکر نقصان پہنچا اور وہ آبنائے ہرمز سے عقب کی طرف بھاگے۔


