نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق دار نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ تنازع کے ذاتی ایلچی جین ارنو سے ملاقات میں پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
خارجہ دفتر کے مطابق جین ارنو نے آج اسحاق دار سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : اگر آج ہرمز کھل بھی جائے تو مارکیٹ متوازن ہونے میں مہینے لگیں گے، آرامکو سی ای او
ملاقات میں جین ارنو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کی علاقائی امن کی کوششوں پر گہرا اعتراف اور تعاون کا پیغام پہنچایا۔
اسحاق دار نے علاقائی تازہ صورتحال پر بات کی اور پاکستان کی جاری کوششوں اور فریقین کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے لیے سالوں سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔


