زمین پر بنائی گئی پہلی عمارت خانہ کعبہ ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد الحرام وادی مکہ کے عین وسط میں واقع ہےموجودہ دور میں خانہ کعبہ مسجد الحرام کے اندر ہے اور یہ دنیا کی سب سے مقدس مسجد ہے جو وادی مکہ کے بالکل درمیان میں واقع ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام وادی مکہ کے عین وسط میں واقع ہے اور یہ وہ مقام ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے کعبے سے منسوب ہے۔
پہاڑوں کے درمیان مسجد الحرام کی جگہ اس کی منفرد جغرافیائی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے جہاں شہر مکہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی عوام ایران کے خلاف جنگ کے مخالف، 61 فیصد نے ٹرمپ کی پالیسی مسترد کر دی
جغرافیائی طور پر مکہ وادی ابراہیم سے گزرنے والا ایک تنگ راستہ تھا جو جبال السروات میں واقع تھا۔
مسجد الحرام اس مقام کے نمایاں پہاڑوں کی چوٹیوں میں گھری ہوئی ہے لیکن نشیبی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے ارد گرد مشرق میں جبل ابو قبیس اور مغرب میں جبل قعیقعان، جبل نور اور جبل ثور ہیں۔
ارضی لحاظ سے مکہ عرب کی ڈھال کا حصہ ہے جس کی خاص بات یہاں قدیم آتش فشاں چٹانوں اور ان کی ساخت کا پایا جانا ہے جن میں گرینائٹ بھی شامل ہے۔
مملکت سعودی عرب کے انسائیکلوپیڈیا کے مطابق اس وادی کی تشکیل سے ایک ایسا قدرتی راستہ وجود میں آیا جو زمانہ قدیم میں جزیرہ نما عرب میں تجارتی قافلوں کے آنے جانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔