متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان سلامتی اور فوجی تعاون کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں۔
مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے 26 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے خفیہ دورے کے دوران ہتھیاروں کے نظام کی مشترکہ خریداری اور ترقی کے لیے ایک بڑا مشترکہ فنڈ قائم کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات صیہونی رژیم کے فضائی دفاعی نظاموں اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی میں مالی معاونت کرے گا۔ دونوں فریق مشترکہ طور پر اینٹی ڈرون سسٹم اور دیگر جدید فضائی دفاعی نظام خریدنے اور تیار کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، 12 افراد، 29 اداروں اور 19 جہازوں کو نشانہ بنایا
یہ معاہدہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ صیہونی محقق یوئل گوزانسکی نے اعتراف کیا کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی رژیم کے درمیان یہ سطح کا تعاون اسرائیل کا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ سب سے قریبی فوجی تعاون ہے۔


