امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، 12 افراد، 29 اداروں اور 19 جہازوں کو نشانہ بنایا

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان اور ایرانی عوام پر اثرات

امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو اعلان کیا کہ ایران سے منسلک 12 افراد، 29 اداروں اور 19 جہازوں پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ باسنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک ایران کے مالیاتی نیٹ ورکس کو شدید دباؤ میں ڈال رہا ہے اور ایران کی مالی معاونت روکنے کے لیے مالیاتی اداروں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آدھے ارب ڈالر سے زائد ڈیجیٹل کرنسی کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مخبر کا بیان: شہید رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے غائب ہونے کے لمحات اور سپریم لیڈر سے ملاقات

تاہم، آزاد ذرائع کے مطابق امریکہ کی یہ پابندیاں ایران کے عام عوام کی زندگیوں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچانے والی ہیں اور ان کا مقصد ایرانی قوم پر دباؤ بڑھانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved