عبری میڈیا: امریکہ عملی طور پر آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتا
🔹 اسرائیلی ٹی وی کے چینل 12 نے اسرائیلی فوج کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ "عملی طور پر امریکیوں کے پاس ان جہازوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں۔”
🔹 انہی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سینئر عہدیداروں نے چینل 12 سے گفتگو میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "پروجیکٹ فریڈم” کی کارروائی معطل کرنے کے فیصلے کو "غیر مستحکم اور بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے سائے میں ایک ڈرامائی فیصلہ” قرار دیا ہے۔
🔹 چینل 12 کے مطابق، ان اعلیٰ فوجی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ "متبادل راستہ جو واشنگٹن نے عمان کے ساحل کے ساتھ تجویز کیا ہے، بہت خطرناک، انتہائی تنگ اور محدود ہے۔”