حزب اللہ نے اسرائیل کی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے دو مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کر دیے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح اس نے جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور گاڑیوں پر متعدد حملے کیے۔
بیان کے مطابق البیاضہ میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور ان کے سازوسامان کو بھی میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے دیر سریان میں ایک گھر میں چھپے اسرائیلی فوجیوں پر بھی توپ خانے اور میزائل حملہ کیا۔
رات کے وقت البیاضہ سے الناقورہ کی جانب جا رہے اسرائیلی فوجیوں پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : UNRWA نے غزہ اور القدس سے فلسطینی دستاویزات کا خفیہ آپریشن کامیاب کر لیا
کفرکلا کے علاقے تل نحاس میں اسرائیلی فوج کا ایک اور مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر آگ لگا دی گئی۔
حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ تمام کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور لبنانی دیہاتوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔


