باب المندب میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات تلف

باب المندب میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات تلف

باب المندب میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات تلف

صنعاء: یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے تعز گورنریٹ کے علاقے باب المندب سے 6 ہزار 11 مائنز اور جنگ کی باقیات کو ختم کر دیا، جو شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ کارروائی مغربی یمن میں باب المندب پروجیکٹ کی خصوصی ٹاسک ٹیم کے ذریعے انجام دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد یمن سے بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز ڈیوائسز اور ایسی جنگی باقیات کو صاف کرنا ہے جو شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

مسام نے 136 مختلف اقسام کے گولے، 3 ہزار 200 ڈیٹونیٹر، 2 ہزار 536 ایمبونیشن راونڈز، 36 اینٹی پرسنل مائنز، 58 اینٹی ٹینک مائنز، 102 شیل، 7 دھماکہ خیز ڈیوائسز، 8 ہینڈ گرینیڈ، 9 راکٹ اور 18 پروجیکٹائل اجزا تباہ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای میں منشیات پر سخت سزائیں، قانون کیا کہتا ہے؟

خصوصی ٹاسک ٹیم کے کمانڈر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسام کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں بکھرے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شہریوں اور مقامی حکام کی رپورٹ پر 24 گھنٹے میں کارروائی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مسام پروجیکٹ یمن کے متعدد علاقوں میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی رپورٹس پر کارروائی کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved