غاصب صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں کے اوپر آواز کی حد عبور کر لی ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی طیاروں نے متعدد علاقوں میں sonic boom کیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسی دوران لبنان کے کچھ علاقوں کو صیہونی فضائی اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نکزاد: شہید رئیسی نے اپنی ساری توانائی ملک کی خدمت اور عوام کی فلاح کے لیے صرف کی
یہ اقدامات جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جمعہ کو امریکہ نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کو مزید 45 دن کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، مگر صیہونی دشمن مسلسل حزب اللہ کا بہانہ بنا کر لبنان پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔


