اسرائیل نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کو آئرن بیم لیزر سسٹم دیا

اسرائیل نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کو آئرن بیم لیزر سسٹم دیا

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امارات کو آئرن بیم لیزر سسٹم اور اسپیکٹرو سسٹم فراہم کیا۔

اسرائیل نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کو جدید سسٹم فراہم کیے جن میں ایک جدید لیزر دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپیکٹرو نامی سرویلنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کیا جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے سے آنے والے ڈرونز، خصوصاً شاہد ڈرونز کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنے آئرن بیم لیزر دفاعی نظام کا ایک ورژن بھی فراہم کیا جو قلیل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹس اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سسٹم اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں لبنان سے حزب اللہ کے حملوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

ان دونوں دفاعی نظاموں کے ساتھ اسرائیل نے اپنا آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام بھی یو اے ای بھیجا جبکہ ان سسٹمز کو چلانے کے لیے درجنوں اسرائیلی فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید ہتھیار اور اضافی اسرائیلی اہلکار بھی امارات میں تعینات کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو مغربی ایران کے میزائل حملوں سے متعلق اہم خفیہ معلومات بھی فراہم کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved