مواد پر جائیں

ایرانی فوج کا امریکی اڈے پر ڈرون حملہ: شہدائے لارک کا بھرپور انتقام

ایرانی فوج (ارتش) نے جزیرہ لارک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آج علی الصبح متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی ایئربیس ‘المنہاد’ پر بھرپور حملہ کیا ہے۔ اس کارروائی میں استکباری اور بچوں کی قاتل امریکی فوج کے ٹھکانوں اور ہیلی کاپٹروں پر درجنوں دھماکہ خیز ڈرونز داغے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق نشانہ بننے والا المنہاد ایئربیس خطے میں غیر ملکی افواج کی لاجسٹک سپورٹ اور ہوائی نقل و حمل کا ایک اہم ترین مرکز شمار ہوتا ہے۔ یہ دلیرانہ جوابی کارروائی دشمن کی جانب سے جزیرہ لارک پر کی گئی بزدلانہ جارحیت کا براہ راست ردعمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا 18 ہزار منصوبوں کا افتتاح اور صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم

ارتش کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر جوان اسلامی سرزمین کے دفاع اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔ انہوں نے اس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ جب تک خطے سے استکباری دشمن کے ناپاک وجود اور خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، وہ میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایرانی فوج دہشت گرد امریکی قوتوں سے مسلط کردہ جنگ کے تمام شہداء کے خون کا چن چن کر انتقام لے گی۔ ایرانی افواج اپنی سرزمین اور امت مسلمہ کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمن کو اس کی کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

About The Author