آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائی: امریکی وزیر دفاع کی ایران کو کھلی دھمکی

امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک بار پھر جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز یا کسی بھی دوسری جگہ پر ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کو ہرگز خارج از امکان قرار نہیں دیتا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کھلی دھمکی دی کہ امریکا ضرورت پڑنے پر کہیں بھی فوجی حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیٹی میں مسلح گروہوں کا ہولناک حملہ: 40 افراد ہلاک، متعدد مکانات نذرِ آتش

امریکی وزیر دفاع نے مزید دعویٰ کیا کہ اس اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور اس کی جانب سے کی گئی سخت ناکہ بندی کو توڑنا ایران کے لیے ممکن نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے مسلسل دباؤ کے باعث ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ اس صورتحال کا زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکتا۔

About The Author

One Response

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس