لبنان کی پاپولر موومنٹ کے سربراہ نجاہ وکیم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا فریم ورک معاہدہ جلد ہی تباہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کا القسام مجاہد مجدی ابو عرہ کی شہادت پر سوگ، خراجِ عقیدت پیش کیا
المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے وکیم نے لبنانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ لبنانی فوج اور ریاستی اداروں کو تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام کی شعور اور مزاحمتی طاقت کے بل بوتے پر اسرائیل جنوب لبنان سے نکلنے پر مجبور ہو جائے گا۔


