امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایران پر نئے فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے اور اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں پنک اسکوٹیز کے بعد ’ٹیکسی اسکیم‘ بڑی خبر آ گئی
سینٹکام نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی دعوے کے مطابق یہ حملے ایک تجارتی آئل ٹینکر پر مبینہ ایرانی حملے کے جواب میں کیے گئے۔ امریکی افواج نے فوجی انفراسٹرکچر، نگرانی کے نظام اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔


