حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی مکانات کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت انتباہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کے ایران سے تعلقات حسن ہمسائیگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، عراقی وزیراعظم
حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے رکن حسن عزالدین نے کہا کہ مزاحمت جنگ بندی معاہدے کی پابند ہے، تاہم اس کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان نہ اسرائیل کی بستی بنے گا اور نہ ہی امریکہ کا زیرِ اثر ملک، اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔


