9 محرم الحرام کے موقع پر آج ملک بھر میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کے جلوس برآمد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ’’پٹرول قیمتوں میں مزید کمی‘‘ بڑی خوشخبری سنا دی گئی
کراچی میں مرکزی جلوس صبح 10 بجے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مجلس کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔


