شیخ حسین انصاریان نے کہا ہے کہ موجودہ فتنہ و فساد کے دور میں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں کی کنجی امام حسینؑ کی پیروی میں مضمر ہے جبکہ آپؑ سے دوری انسان کے لیے سب سے بڑا نقصان اور محرومی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میناب اسکول حملے کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ایران کا اقوام متحدہ میں مطالبہ
حسینیہ ہدایت میں عاشورۂ حسینی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رسول اکرمؐ اور اہل بیتؑ کی روایات کی روشنی میں حق و باطل کی کشمکش پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضرت مسلم بن عوسجہؑ کی وصیت "أوصیک بهذا الرجل” کا حوالہ دیتے ہوئے حاضرین سے مخاطب ہو کر کہا: "أوصیکم بالحسین”۔


