معروف امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکی کانگریس نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ بخوبی جانتے ہیں کہ اسرائیل ماضی کی طرح اس بار بھی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مزید دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
ٹکر کارلسن نے سوئٹزرلینڈ میں جاری ایران-امریکہ مذاکرات کے تناظر میں کہا کہ یہ مفاہمت امریکی عالمی غلبے کے زوال کی علامت بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس کا موازنہ سوئز بحران سے کرتے ہوئے برطانوی سلطنت کے زوال کی مثال دی۔


