اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مزید دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ میں صہیونی فوجی ہلاکت

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ایک اہلکار بکتر بند بریگیڈ 401 سے تعلق رکھتا تھا جبکہ دوسرا خصوصی یونٹ "ماغلان” کا رکن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے انتباہ کے بعد نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کا حکم دے دیا

اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان تصادم جاری ہے اور اسرائیلی فوج مسلسل جانی نقصان اٹھا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved