لبنانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں امن و استحکام کی بحالی نہیں چاہتا اور اس کی مسلسل جارحیت کا مقصد امن کی تمام کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے کفررمان پر اسرائیلی حملے میں ایک لبنانی فوجی کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ سے جھڑپ، صہیونی فوج کو بھاری نقصان
لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے نبطیہ کے علاقے عریصالیم پر اسرائیلی حملے میں چار افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔ الجزیرہ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے کفررمان، شوکین اور کفر جوز سمیت متعدد قصبوں کو نشانہ بنایا۔




