ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کرنے کی شق شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ابتدائی 60 روز کے دوران جہازوں کو بلا معاوضہ گزرنے کی اجازت ہوگی، اس کے بعد خدمات کے بدلے باقاعدہ فیس وصول کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، صورتحال کشیدہ
قالیباف نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دشمن اپنے تمام اہداف میں ناکام رہا۔ ایرانی مسلح افواج اور عوام کی استقامت کی بدولت ایران مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔


