جنوبی لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف خبردار

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور مظلوم لبنانی عوام پر حملے بند نہ کیے تو اسے ایرانی مسلح افواج کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو دنوں میں 84 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: ای چالان سے ٹریفک حادثات میں کتنے فیصد کمی آئی؟

ہیڈکوارٹر نے اسرائیلی فوج کو بچوں کی قاتل فوج قرار دیا اور کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو ایران کی مقتدر مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved