جاپانی وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمت کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے اسے علاقائی بحرانوں کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : چکوال واقعہ: ’ڈاکوؤں پر اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کی، ننھی بچی زندگی سے محروم ہو گئی‘
پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں نے معاہدے کی بنیادی شقوں، آبنائے ہرمز کے امور اور مستقبل کے اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


