حزب اللہ لبنان نے صہیونی رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی لا دی ہے۔
مزاحمتی قوتوں نے مزرعہ سردا، مجدل زون، العدیسہ اور القنطرہ سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں، توپ خانے اور گاڑیوں پر میزائل حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : ضاحیہ پر اسرائیلی جارحیت؛ ڈاکٹر قالیباف کا سخت ردعمل
حزب اللہ نے اقلیم التفاح کے فضائی علاقے میں ایک اسرائیلی ہرمس 450 ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بناتے ہوئے پسپا کر دیا۔ یہ کارروائیاں لبنان پر صہیونی جارحیت کے جواب میں کی گئیں۔


