امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا غزہ مریضوں کے لیے طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

غزہ کے مریضوں کے لیے طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے 62 ارکان نے غزہ کے مریضوں کے لیے طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان ارکان نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھیجے گئے خط میں قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کے مریضوں کو مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید امت امام خامنہ ای کا جنازہ اور تدفین کا شیڈول اعلام

خط میں بتایا گیا کہ غزہ میں 18,500 سے زائد مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے جن میں تقریباً 11 ہزار کینسر کے مریض بھی شامل ہیں۔ 1200 سے زائد مریض طبی انخلا کی منظوری کے انتظار میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ارکان نے قطر، مصر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر مریضوں کی منتقلی، غزہ میں تباہ شدہ ہسپتالوں کی تعمیر نو اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت طبی مراکز کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved