ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع معاہدے کے لیے تمام فریقوں کو بغیر کسی بہانے، عذر یا شرط کے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ جن باتوں پر اتفاق ہوا ہے ان پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، کیونکہ آخرکار ہر شخص وہی کاٹتا ہے جو بوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مینارِ پاکستان پر امام خامنہ ای کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع، تیاریاں مکمل
قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی کامیابی کے لیے طے شدہ ذمہ داریوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔


