مینارِ پاکستان پر امام خامنہ ای کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع، تیاریاں مکمل

مینار پاکستان پر شہید امت امام خامنہ ای کی یاد میں عوامی اجتماع کی تیاریاں

لاہور: تاریخی مینار پاکستان پر شہید امت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شہید رہبر انقلاب کی شہادت کے بعد پاکستان میں شیعہ حلقوں میں غیر معمولی اتحاد اور یکجہتی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے 10 ارب ڈالر کے اثاثوں پر بڑی پیش رفت، مغربی میڈیا کا دعویٰ

منتظمین کے مطابق مینار پاکستان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور تاریخی اجتماعات کی علامت ہے۔ 1987ء میں شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کی قیادت میں ہونے والے بڑے اجتماع کی یاد تازہ کرتے ہوئے یہ دوسرا بڑا شیعہ اجتماع ہوگا۔

علامہ سید جواد نقوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ یہ اجتماع امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور شہید رہبر کے افکار و خدمات کا واضح پیغام دے گا۔ مختلف شیعہ اور سنی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved