دشمن کے غلط اندازوں پر اسے پشیمان کرنے کے لیے پوری طرح سے آمادہ ہیں: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب کا دشمن کے خلاف پشیمان کن جواب دینے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق 3 کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کے غلط اندازوں پر اسے پشیمان کرنے کے لیے پوری طرح سے آمادہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاع مقدس کے قیمتی تجربات اور 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں میں حاصل کردہ تاریخی معرکہ آرائی سے استفادہ کرتے ہوئے ماضی سے بھی زیادہ طاقتور اور قابل پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ

سپاہ نے واضح کیا کہ دشمن کی نقل و حرکت پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے کسی بھی خطرے، جارحیت یا غلط اندازے کا فیصلہ کن، فوری، دردناک اور پشیمان کنندہ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved