ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور دعوؤں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا اور واضح کیا کہ ایران ابھی کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں بغیر اجازت داخل ہونے والا آئل ٹینکر، ایرانی بحریہ نے روک دیا
بقائی نے امریکی حکام کے متضاد اور بدلتے ہوئے موقف کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکراتی عمل کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران دو مرتبہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کیں اور متعدد جارحانہ اقدامات انجام دیے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود امریکہ اور صہیونی رجیم نے کئی بار اس کی خلاف ورزی کی۔


