ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جو متعلقہ حکام سے پیشگی رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر اس حساس سمندری گزرگاہ میں داخل ہوا تھا۔
بندرعباس سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس ٹینکر کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے 24 گھنٹوں میں صہیونی فوج کے خلاف 24 جوابی حملے
اس سے قبل سیریک کے ساحلی علاقے کی سمت سے دھماکوں جیسی آوازیں سننے کی اطلاعات ملی تھیں، جو ممکنہ طور پر بحری ٹریفک مینجمنٹ اور نقل و حرکت کے کنٹرول سے متعلق اقدامات کا حصہ تھیں۔


