حزب اللہ لبنان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کے خلاف 24 جوابی حملے کیے ہیں۔
مزاحمتی قوتوں نے صہیونی رجیم کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، جنوبی لبنان میں شہری آبادی پر حملوں اور گھروں و دیہات کی تباہی کے جواب میں متعدد فوجی ٹھکانوں اور عسکری سازوسامان کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
حزب اللہ نے الخردلی، الناقورہ، القوزح، رشاف، طیرحرفا، القنطرہ، دیر سریان، بنت جبیل، العدیسہ، زوطر الشرقیہ اور یحمر الشقیف سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں اسرائیلی ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ اقدامات لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے کیے گئے ہیں۔


