ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں خلیج کے متعدد امریکی فوجی اڈوں پر شدید حملے کیے ہیں۔
سپاہ پاسداران نے کویت کے علی السالم اور احمد الجابر فضائی اڈوں، بحرین کے شیخ عیسیٰ فضائی اڈے اور جوڈان کے الازرق فضائی اڈے سمیت 18 اہم امریکی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی-امریکی اتحاد پورے اسلامی خطے کے لیے خطرہ ہے، یمن کے قائم مقام وزیراعظم
ایرانی فورسز نے الازرق ایئر بیس پر 12 بیلسٹک میزائل داغے، جہاں امریکی F-35، F-15 اور F-16 طیارے تعینات تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق متعدد طیارے اور تنصیبات تباہ ہو گئیں۔
اس کے علاوہ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمد و رفت، بشمول آئل ٹینکرز کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ کسی بھی جہاز کی نقل و حرکت پر فوری حملہ کیا جائے گا۔


