مواد پر جائیں

ایران کی سخت وارننگ، مخالف فریق کے لیے اگلا جواب زیادہ سخت ہوگا

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو انہیں پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج، جن میں پاسداران انقلاب اور بری فوج شامل ہیں، مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: ہاکس بے اور کورنگی کریک میں پکنک کے دوران 8 افراد ڈوب گئے

انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف پر کیے گئے حملوں کو کامیاب فوجی کارروائی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر دشمن کی جارحیت اور اشتعال انگیزی جاری رہی تو جواب کی شدت اور وسعت مزید بڑھا دی جائے گی۔

Last Updated on 2 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author