ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی رجیم کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے داغی گئی میزائلوں کی نئی لہر نے صہیونی رجیم پر دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ حیفا، الجلیل، گولان، بڑا تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کا صہیونی رجیم پر میزائل حملہ، مقبوضہ علاقوں میں الرٹ جاری
صہیونی داخلی محاذ کی کمان نے تمام ہنگامی پروٹوکول نافذ کر دیے ہیں۔ اسپتالوں کو مکمل ایمرجنسی حالت میں ڈال دیا گیا، تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی اور نجی اداروں کو سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی گئی۔
الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی تقریباً 80 لاکھ آبادی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئی۔ نابلس، اریحا، بیت شمش اور دیگر علاقوں میں میزائلوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔


