لبنان جنگ میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعویٰ،

صہیونی رجیم کے سفید فاسفورس حملوں سے متاثر جنوبی لبنان

صہیونی رجیم نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس بموں کا استعمال کرتے ہوئے شہری علاقوں اور زرعی زمینوں پر حملے کیے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی تحقیق کے مطابق نبطیه، صور، قلیعہ، خیام اور یوحمر سمیت متعدد علاقوں میں صہیونی فورسز نے سفید فاسفورس استعمال کیا، جس سے شدید آگ لگی اور شہریوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے صہیونی رجیم کے نئے حملے ناکام بنا دیے، جدید ڈرون سے حملہ

سفید فاسفورس آکسیجن کے رابطے میں خود بخود جلتا ہے اور انتہائی زیادہ درجہ حرارت پیدا کرتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کے استعمال کو جنگی جرائم قرار دیتی ہیں کیونکہ یہ شہری آبادی، فارموں اور جنگلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

لبنانی حکام نے اقوام متحدہ میں متعدد بار اس حوالے سے شکایت کی ہے۔ انسانی حقوق واچ کا کہنا ہے کہ صہیونی رجیم کے پاس متبادل ہونے کے باوجود بار بار اس ہتھیار کا استعمال شہریوں کے خلاف دانستہ کارروائی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved