حزب اللہ نے صہیونی رجیم کے جنوبی لبنان میں نئے حملوں کو ناکام بنا دیا اور ایک نئی جدید ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔
مزاحمتی قوتوں نے زوتار الشرقیہ میں صہیونی رجیم کے دو مرکاوا ٹینکوں اور ایک بُلڈوزر پر مشتمل کالم کو روک دیا۔ اس کے علاوہ متعدد فوجی گروپنگز اور کمانڈ پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوجی نے 7 ماہ کے فلسطینی بچے کو شہید کر دیا
حزب اللہ نے 7 جون کو متعدد کارروائیوں میں صہیونی فوجی اہداف پر راکٹ، توپ خانے اور ابابیل ڈرونوں سے حملے کیے۔ ایک نئی جدید ایک طرفہ حملہ آور ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا جس کا ابھی نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
صہیونی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی وجہ سے ان کی فوج شدید مشکلات کا شکار ہے اور لبنان میں فوجی آپریشنز کو "عملی دلدل” قرار دیا جا رہا ہے۔


